پشاور ‘پولیس نے جوتے میں چھپائی گئی ایک کلوگرام سے زیادہ چرس اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 22 فروری 2016 15:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) پولیس نے جوتے میں چھپائی گئی ایک کلوگرام سے زیادہ چرس اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

باڑا خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شفیق سربند کے علاقے میں ناکے پر روک کر پولیس نے جامہ تلاشی کی تو اس سے کچھ برآمد نہیں ہواپولیس نے شک کی بنیاد پر اس کے جوتوں کے تلوے اکھاڑ ے تو اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو بیس گرام چرس تلووں میں چھپائی گئی تھی ‘پولیس کے مطابق ملزم باڑا اکا خیل کا رہائشی ہے اور جوتوں کے تلووں میں منشیات چھپا کر اسمگلنگ کرنے میں ملوث رہاہے۔

متعلقہ عنوان :