کرم ایجنسی ‘ پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں چار افراد مارے گئے ‘ ایک شخص زخمی

پیر 22 فروری 2016 15:10

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں چار افراد مارے گئے ‘ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے علاقے شہید اوڈنڈہ میں ڈرون حملہ کیا گیاجس میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کو دوآبہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ایجنسی انتظامیہ کے مطابق ڈرون طیارے سے چار میزائل داغے گئے جس سے تین مکانات اور دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :