فیصل آباد،ٹیکسٹا ئل سٹی میں پاور لومزورکرز اور مالکان آمنے سا منے

پیر 22 فروری 2016 15:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) ٹیکسٹا ئل سٹی میں پاور لومزورکرز اور مالکان آمنے سا منے، پیداواری عمل رک گیا، مزدور بے روز گار ،مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ٹیکسٹا ئل سٹی میں فیکٹریوں کی صفا ئی ، دھا گے بیم اٹھا نے اور پاور لومز کو تیل دینے سمیت دیگر دوسرے امور پر پاور لومز ورکرز اور مالکان میں گزشتہ 11روز سے تنازعہ شروع ہوا جو تا حال جاری ہے ما لکان اور ورکرز اپنے اپنے موقف ڈٹے ہو ئے ہیں جس وجہ سے پیداواری عمل 50فیصد سے زا ئد رک چکا ہے۔

مزدور بے یارو مدد گار اور ما لکا ن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔مالکان اور مزدور یو نین کے نما ئندوں نے اپنے موقف میں کہا کہ انتظا میہ ہما رئے مسا ئل حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :