لاہور کا کیڈی گالفر 23 لاکھ کی گاڑی جیت گیا

پیر 22 فروری 2016 15:04

لاہور کا کیڈی گالفر 23 لاکھ کی گاڑی جیت گیا

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) کراچی میں گالف چیمپئن شپ کے دوران لاہور کے کیڈی گالفر پر قسمت مہربان ہوگئی ، احمد بیگ نے ہول ان ون کرکے 23 لاکھ کی گاڑی جیت لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونیوالی گالف چیمپئن شپ میں دوسروں کا سامان اٹھانے والا کیڈی احمد بیگ ایک ہی شاٹ میں ہال ان ون کی کار لے اڑا ۔ میڈیا سے گفتگو میں احمد بیگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گالف کیریئر کا دوسرا بڑا ایونٹ کھیل رہے تھے ، اتنی بڑی گاڑی افورڈ نہیں کرسکتے ہیں اس لیے گاڑی بیچ کر نیا گھر لیں گے ۔