پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلا س

ملازمین کے مسائل پر تبا دلہ خیال

پیر 22 فروری 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹیو باڈی نے انتظامیہ کو ملازمین کے مسائل نظر انداز کرنے پر یونین کی طرف سے ہڑتا ل کا نوٹس جاری کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نبٹنے کیلئے حالات کا جائزہ لیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کا ا جلاس مرکزی دفتر جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس کی صدارت یونین کے صدر چوہدری ندیم احمد نے کی ۔

اجلاس میں پی ایس بی انتظامیہ کو ملازمین کے مسائل نظر انداز کرنے پر یونین کی طرف سے ہڑتا ل کا نوٹس جاری کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نبٹنے کیلئے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلہ میں یونین عہدیداران اور ایگزیکٹیو ممبران پر مشتمل مختلف رابطہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس میں پہلی کمیٹی سی بی اے یونین کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم بھٹی کی سر براہی میں جس کہ ذمہ مختلف ارکان ِ پارلیمنٹ ، سیاسی و سماجی اور راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی دیگر مزدور تنظیموں کے قائدین سے رابطہ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ دوسری کمیٹی کیلئے سی بی اے یونین کے چیئرمین غلام رسول اور پریس انفارمیشن سیکرٹری عارف نواز کو پرنٹ اینڈ الیکڑانک میڈیا سے ملازمین کے مسائل اجاگر کرنے اور میڈیا تنظیموں سے رابطہ کی ذمہ داری سونپی گئی اور تیسری کمیٹی یونین کے صدر چوہدری ندیم احمد کی سر براہی میں تشکیل دی گئی جس کو پی ایس بی ملازمین سے قریبی رابطہ رکھنے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدو جہد کرنے پر قائل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ۔

اجلاس میں ، غلام رسول چیئرمین، راجہ اعجاز احمد، سینئیر نائب صدر، ملک محمد اختر نائب صدر، پرویز مسیح نائب صدر، جمروز شاہ نائب صدر، سید نعیم حیدر شاہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، فرمان خان، غلام دستگیر، راجہ سروف خان، انجم شہزاد، وسیم احمد مغل، عارف نواز خان، فاروق حسین، نور نواص خان، مشتاق مسیح، محمد اعجاز، سجاد بخت اور میڈم شاہین طاہرہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :