کرم ایجنسی : ڈرون حملے میں4 افراد ہلاک‘بنوں اور مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 فروری 2016 14:34

کرم ایجنسی : ڈرون حملے میں4 افراد ہلاک‘بنوں اور مہمند ایجنسی میں غیر ..

کرم ایجنسی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22فروری۔2016ء) کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، بنوں میں میرانشاہ روڈ اور مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شہیدانو ڈنڈ میں حقانی نیٹ ورک کے مرکز پر امریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جس میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، حملے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

ادھر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میران شاہ روڈ اور مہممند ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، مہمند ایجنسی کے تمام تعلیمی و تجارتی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں،کرفیو کے باعث ایشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :