ٹیوٹا آٹو موبائل انڈسٹری کیلئے نئے جدید شارٹ کورسز شروع کرے گی‘ عرفان قیصر شیخ

پیر 22 فروری 2016 14:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا آٹو موبائل انڈسٹری کیلئے نئے جدید شارٹ کورسز شروع کرے گی، راوی آٹوز سندر پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے سی این سی مشینگ، ہائی پریشر ڈائی کاسٹنگ، شیٹ میٹل ورکس اور مل رائٹ شارٹ کورسز جلد شروع کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخطوں کے موقع پر کیا۔

چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر راوی آٹوز سندر پرائیویٹ لمیٹڈ ہارون ارشد نے مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی،اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد، مرزا عمر فاروق، عظمی نادیہ، محمد مقصود، عائشہ قاضی، سرفراز انوراور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا ٹریننگ پروگراموں کیلئے نصاب اور ٹیچنگ لرننگ ریسورسز فراہم کرے گی۔

ان کورسز میں داخلے کیلئے نوجوانوں کا انتخاب ٹیوٹا راوی آٹوز کے ساتھ مل کرکر ے گی۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن امتحان کا انعقاد کرے گا۔زیر تربیت افرادی قوت کیلئے آن جاب ٹریننگ اور پاس شدہ ہنر مندوں کیلئے روزگار کی فراہمی کیلئے راوی آٹوز سندر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ بھرپور معاونت کی جائے گی۔ٹیوٹا انڈسٹری میں فنی تعلیم کے حوالے سے سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنس بھی منعقد کرے گی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر راوی آٹوز سندر پرائیویٹ لمیٹڈ ہارون ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کورسز کیلئے نصاب کو تیار کرنے کیلئے ٹیوٹاکی بھرپور معاونت کرینگے۔ ٹیوٹا اداروں میں مطلوبہ میٹریل اور آلات کے علاوہ ماہرین /ماسٹر ٹرینراور فنی معاونت بھی فراہم کرینگے۔ ٹیوٹا کے پاس شدہ نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :