جناح ہسپتال میں زیر علاج کوٹ لکھپت جیل کا قیدی دم توڑ گیا

بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث فرخ کی موت واقع ہوئی ‘ ورثاء کا الزام

پیر 22 فروری 2016 14:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج کوٹ لکھپت جیل کا قیدی دم توڑ گیا جبکہ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث فرخ کی موت واقع ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 27سالہ فرخ چوری کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہا تھا ۔

(جاری ہے)

تین روز قبل اسے طبیعت خراب ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ تین روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے اور فرخ کی موت کس وجہ سے ہوئی وہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔ دوسری جانب مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ جب فرخ کی حالت خراب ہوئی تو اس وقت جیل انتظامیہ کو اسے ہسپتال منتقل کرنے کا کہا لیکن بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :