پاکستان سپر لیگ کا انعقاد جلد بازی میں کیا گیا، نجم سیٹھی لیگ کا تاج اپنے سر سجانا چاہتے تھے ، عبدالقادر

پیر 22 فروری 2016 14:11

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد جلد بازی میں کیا گیا، نجم سیٹھی لیگ کا تاج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد جلد بازی میں کیا گیا، کیونکہ نجم سیٹھی لیگ کا تاج اپنے سر سجانا چاہتے تھے ، ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بیٹنگ وکٹیں بنائی جاتی ہیں ،مگر پی سی بی نے پی ایس ایل میں کراچی جم خانہ کی وکٹیں بنا دیں،پی ایس ایل سے زیادہ بوڑھوں کی لیگ نے لوگ کو تفر یح فراہم کی، پی سی بی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لیگ سے ایک بھی بیٹسمین پیدا نہیں کر سکی،ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں بڑے بڑے سفارشیوں کو منتخب کیا گیا،گزشتہ 20سالوں میں پاکستان کر کٹ کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اسکی وجہ سے یونس خان ،شعیب ملک ،شاہد آفریدی ،مصباح الحق جیسے کھلاڑی رٹائرمنٹ کے بعد اپنا بیٹنگ آرڈر نہیں بتا سکتے،شاہد آفریدی پی ایس ایل میں نا قص کارکردگی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بورڈ سمیت سب کو سپورٹ کر نا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے کہا کہ شاہد خان آفریدی کی پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی اپنی جگہ مگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سر پر ہے،یہ وقت شاہد آفریدی پر تنقید نہیں بلکہ انکو سپورٹ کر نے کا ہے ، تنقید اب ان پر کی جانی چاہیے جنہوں نے انکی اس قبل کارکردگی کو مندنظر رکھتے ہوئے اسکو میگا ایونٹ کیلئے کپتان مقرر کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے بڑی بڑی سفارشوں والے کھلاڑیوں کا منتخب کیا گیا،خرم منظور کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا تجر بہ نہیں اور نا ہی وہ پی ایس ایل کھیلا ہے بتایا جائے کہ اس کو کس کارکرددگی کی بنیاد پر ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کی ناقص پایسیوں کی وجہ سے آج پاکستانی کر کٹ یہاں تک پہنچی ہے،پاکستان کر کٹ ٹیم میں تمام کھلاڑی سیاسی پلےئر ہیں،انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل کر کٹ میں تمام کھلاڑیوں کا ایک بیٹنگ آردڑ ہوتا ہے،مگر پاکستان میں بیٹسمینوں کے ساتھ کھلوارڈ ہو رہا ہے،ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ابھی تک اپنا بیٹنگ آرڈر تک پتا نہیں،یونس خان ،شعیب ملک ،شاہد آفریدی ،مصباح الحق جیسے کھلاڑی رٹائرمنٹ کے بعد اپنا بیٹنگ آرڈر نہیں بتا سکتے،اس میں کھلاڑیوں کا کوئی قصور نہیں اسکا زمے دار بورڈ اور اس کو چلانے والے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد جلد بازی میں کیا گیا،نجم سیٹھ نے لیگ کا تاج اپنے سر سجانے کیلئے جلد بازی میں پی ایس ایل کا انعقاد کیا،پی سی بی اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لیگ سے ایک اچھا بیٹسمین پیدا نہیں کر سکی،انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بیٹنگ وکٹیں بنائی جاتی ہیں ،مگر پی سی بی نے یو اے ای میں کراچی جم خانہ کی وکٹیں بنا دیں جو لیفٹ آرم سپنر کو سپورٹ کرتی ہیں،پی ایس ایل سے زیادہ بورڑھوں کی لیگ نے لوگ کو تفر یح فراہم کی ۔