پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا ‘ راجہ عدیل

پیر 22 فروری 2016 13:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے بین الاقوامی جائزوں کے مطابق اس امر پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

راجہ عدیل نے کہا کہ اقتصادی جائزوں کے مطابق آئندہ چند سال کے دوران پاکستان میں متوسط طبقہ میں سالانہ 6فیصد کا اضافہ متوقع ہے جسے سے ملک میں متوسط طبقہ کی مارکیٹ کا حجم290ارب ڈالر سالانہ تک پھیل جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مختلف اقتصادی جائزوں کے مطابق ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا جس سے ملک کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :