چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 27فروری کو طلب کر لیا

پیر 22 فروری 2016 13:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 27فروری کو طلب کر لیا ۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 6ججز کو مستقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کریں گئے ۔

(جاری ہے)

22مارچ 2015ء کو ایک سال کے لیے 6ایڈیشل جج مقرر کیے گئے تھے ان ججز کی ایک سال کی مدت 22مارچ 2016کو مکمل ہو جائیگی ، اس اجلاس میں مدت مکمل ہونے سے قبل ان ججز کو مستقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہو گا ، ان ججز میں جسٹس جیمز جونز ، جسٹس ظفر اللہ خاکوانی ، جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس شہباز رضوی ، جسٹس شاہد جمیل خان اور فیصل زمان خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :