سٹاک ایکسچینج میں 286 پوائنٹس کی کمی

کے ایس ای 100 انڈیکس نے 31 ہزار کی نفسیاتی حد کھودی

پیر 22 فروری 2016 13:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار کی نفسیاتی حد کھوچکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے آغازکچھ اچھا نہ رہا اور سٹاک ایکسچینج مسلسل گراوٹ کا شکار رہی ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 286 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس نے 31 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی اور 30 ہزار 725 پوائنٹس پر آ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز 2 کروڑ 72 لاکھ73 ہزار 980 شیئرز کا کاروبار ہواہے، انڈیکس میں کمی کی وجہ سے سرمایہ داروں کے 1 ارب 63 کروڑ55 لاکھ 41 ہزار 75 روپے ڈوب گئے۔

متعلقہ عنوان :