چوتھا شیر پنجاب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اقبال سٹیڈیم میں شروع

پیر 22 فروری 2016 13:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) چوتھا شیر پنجاب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اقبال سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ۔ ٹورنامنٹ میں ضلع فیصل آباد کے مختلف کلبز کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جونیئر نے بال کو ہٹ لگا کر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ کیئریکٹر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر ‘ چیئرمین سی سی 153 سلطان بٹ ‘ ایم این اے حاجی اکرم انصاری کے صاحبزادے افتخار احمد اور دیگر کے علاوہ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانان خصوصی کا ٹیموں سے تعارف اور ٹرافی کی رونمائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جونیئر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور فیصل آباد نے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کو جنم دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی بدولت نئے کھلاڑی ابھریں گے جو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ملک اور شہر کا نام روشن کریں گے ۔ نوید نذیر نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ 20 روز جاری رہے گا جس میں شائقین کو کاٹنے دار مقابلے د یکھنے کو ملیں گے

متعلقہ عنوان :