انٹر ڈویژن آل پنجاب سرکل کبڈی چمپیئن شپ 26 فروری کو شروع ہو گی

پیر 22 فروری 2016 13:46

انٹر ڈویژن آل پنجاب سرکل کبڈی چمپیئن شپ 26 فروری کو شروع ہو گی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کبڈی ایسوسی ایشن اور پنجاب سپورٹس کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر ڈویژن آل پنجاب سرکل کبڈی چمپیئن شپ 26 فروری کو کبڈی سٹیڈیم کمال پورسرگودھا روڈ چک نمبر 5 میں شروع ہو گی ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مہمان خصوصی ہوگئے چمپیئن شپ میں ملک بھر سے انٹر نیشنل کھلاڑیوں و ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی ‘ ایئر فورس ‘ نیوی ‘ پولیس ‘ واپڈا ‘مختلف بینکوں کی ٹیموں سمیت دیگر قومی اداروں کی ٹیمیں بھر پور شرکت کریں گی، کبڈی ایسوسی ایشن پاکستان ترجمان نے چمپیئن شپ کی تیاریوں کے حوالے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ چمپیئن شپ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

سٹیڈیم میں داخلہ فری ہو گا جبکہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات بھی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس چمپیئن شپ میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی بھی آمد متوقع ہے جبکہ مہمانان گرامی صوبائی وزیر رانا مشہود ‘ ڈی جی پنجاب سپورٹس عثمان انور ‘ ڈویژنل کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز ‘ریجنل کمشنر انکم ٹیکس دلشاد احمد ‘ ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ ‘ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس وقاص احمد ‘ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق نذیر‘ صدر کبڈی ایسوسی ایشن اقبال ڈار کے علاوہ ملک بھر سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں شرکت کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ چیمیئن شپ کے اختتام پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف‘ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ‘ ڈویژنل کمشنر ‘ سیکرٹری سپورٹس و دیگر اہم شخصیات انعامات تقسیم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :