ورلڈ ٹی 20سے قبل تجربات سے گریز ، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا

پیر 22 فروری 2016 13:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل ٹیم میں تجربات سے گریز کرنے پر بھارتی میڈیا کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر برس پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف3ٹی ٹونٹی میچز کی ہوم سیریز کے تمام مقابلوں میں ایک ہی الیون کیساتھ میدان میں اترنے او ر تجربہ کار آف سپنر ہربھجن سنگھ کو موقع نہ دینے پر بھارتی میڈیا نے کپتان ایم ایس دھونی کو آڑے ہاتھوں لیا،اس موقع پر مڈل آرڈر بلے باز سریش رائنا اپنے دوست اور کپتان دھونی کی مدد کیلئے سامنے آئے ،انکا کہنا تھا کہ بڑے ایونٹ سے قبل ہر ٹیم مومینٹم چاہتی ہے اور اسی لیے ٹیمیں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی کو ایک ساتھ کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

سری لنکا کیخلاف پہلے میچ شکست کے باوجود ہم نے اپنی حتمی الیو ن برقرار کھی جس کا صلہ ہمیں دیگر سیریز میں کامیابی کی صورت میں ملا۔رائنا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیاء کپ میں بھی تجربات سے گریز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :