وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم سست روی کا شکار
پیر 22 فروری 2016 13:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وزیر اعظم کی یوتھ بزنس لون سکیم سست روی کا شکار نظر آ رہی ہے کیونکہ اس پروگرام کو نافذ کرنے والے بنک میں کچھ رکاوٹیں سامنے آئی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پروگرام 2013 میں شروع کیا گیا تاہم صوبوں کی آبادی کی بنیاد پر ترتیب پانے والے پروگرام سے صرف پنجاب نے سب سے زیادہ استعفادہ کیا ہے اور اس پروگرام کا فوکس پنجاب ہی دکھائی دیتا ہے سرکاری ریکارڈ کے مطابق بعض کیسز میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ایک آئی ڈی کارڈ پر کئی قرضے جاری کئے گئے ہیں ذرائع نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کو اس پروگرام سے ہٹائے جانے کے بعد نیشنل بنک آف پاکستان نئے قرضوں کے اجراء میں کم دلچسپی لے رہا ہے ۔
اپنے تحریری جواب میں نیشنل بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ قرضوں کی تقسیم این ایف سی میں صوبائی حصے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور اس بات کی تردید کی ہے کہ سکیم سست روی کا شکار ہو گئی ہے یا قرضوں کی منظوری میں کوئی گڑ بڑ ہو رہی ہے ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر تجارت نے بارہا یہ کہا ہے کہ یہ قرضے صوبائی آبادی کی بنیاد پر دیئے جائیں ے اور شروع میں حکومت مارک ریٹ 8 فیصد کے اندر رکھے گی قرضوں کے لئے شرح سود نتیجتاً 6 فیصد تک لائی گئی اور پی ایم آفس سے اعلان بھی ہوا کہ سٹیٹ بنک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قرضے صوبائی آبادی کے مطابق ہوں گے ۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق پہلی بولی فروری 2014 میں ہوئی ۔ 5350 قرضے جن کی مالیت 5.2 ارب روپے تھی منظور ہوئے اس میں سے 76.3 فیصد قرضے پنجاب ، 12.5 فیصد کے پی کے ، 6.4 فیصد سندھ اور اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے لئے دو فیصد سے بھی کم قرضے منظور ہوئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک کی صف میں شامل کر لیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.