بھارت میں محصور پاکستانیوں سے متعلق پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے رابطے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 22 فروری 2016 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس دونوں معطل ہیں ، بھارت میں محصور پاکستانیوں سے متعلق پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے رابطے میں ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارت میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں پاکستان میں موجود بھارتیوں کیلئے بھی بھارتی ہائی کمیشن نے مدد کی انہوں نے کہا کہ فی الحال سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس عارضی طور پر معطل ہے بہت جلد بحال ہونے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :