پاور لومز ورکرز اور مالکان کے درمیان چپقلش شدت اختیار کر گئی

فیکٹریوں میں 12 روزسے کام ٹھپ‘ فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

پیر 22 فروری 2016 13:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاور لومز ورکرز اور مالکان کے درمیان چند وجوہات کی بناء پر ہونے والی چپقلش شدت اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

تنازعہ کے باعث پاور لومز فیکٹریوں میں مسلسل 12 روز بھی کام ٹھپ‘ فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے‘ گھروں میں بچے‘ بوڑھے‘ جوان اور خواتین فاقہ کشی پر مجبور‘ آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں پاور لومز فیکٹریوں کی صفائی‘ تیل دینے اور دھاگے کے بیم اٹھانے کے معاملہ پر مالکان اور مزدوروں کا تنازعہ فیکٹریوں میں 12 روز سے کام بند ہے جبکہ پاور لومز مالکان کے مطابق مزدور واپس کام پر آ جائیں اور پرانے طریقہ کار کے مطابق کام کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا جبکہ اسی طرح مزدور تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متنازعہ تنازعات کے لئے علیحدہ عملہ رکھا جائے

متعلقہ عنوان :