آل کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹاؤن کی شاندار کامیابی

پیر 22 فروری 2016 13:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) سندھ مسلم فٹ بال کلب گذری کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہ فیصل ٹاؤن کے نوجوانوں پر مشتمل کراچی کی معروف فٹ بال ٹیم اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹاؤن نے مد مقابل جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ،دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا کھیل کی خاص بات اُسامہ اسپورٹس کے کھلاڑیوں سلیم شاہ،شیری ،زوہیب ،عرفان ،مرشد اور جنید خان کا نہایت عمدہ کھیل تھا جنہوں نے اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی دوران کھیل وقت مقررہ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی تاہم پنالٹی ککس مرحلے میں اُسامہ اسپورٹس نے کامیابی کے ساتھ گراؤنڈ سے سرخرو ہوکر باہر آئی ۔

(جاری ہے)

شاندار کامیابی پر اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئر مین حاجی الیاس اعوان نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کھلاڑی اپنے شاندار پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔