آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماری پور آزاد نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیر 22 فروری 2016 13:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری فٹ بال گراؤنڈ پر جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں ماری پور آزاد ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل مضبوط حریف پھول پتی اسٹار کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کے ساجد ،زیرکاور امجد نے نہایت شاندار گول اسکور کئے پھول پتی اسٹار نے بھر پور جدوجہد کی لیکن کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک پری کوارٹر فائنل معرکے میں نواب الیون نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیم شہباز محمڈن کو 2-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی فاتح ٹیم کے آصف نظر اور اُسامہ نے جبکہ شہباز محمڈن کے محمد سلیم نے واحد گول اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالباقی ،غلام عباس ،یوسف بلوچ،فیض HBL،عبدالحق ،نذر شباب اور یوسف منصوری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر غلام مصطفی ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔