ایف اے کپ فٹبال، ریڈنگ اور ویٹ فورڈ نے اپنے میچز میں فتح حاصل کر لی

پیر 22 فروری 2016 13:27

ایف اے کپ فٹبال، ریڈنگ اور ویٹ فورڈ نے اپنے میچز میں فتح حاصل کر لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) ایف اے کپ فٹبال میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے میچ میں ارسنل اور ہل سٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسری جانب ریڈنگ کی ٹیم ویسٹ بروم سے ٹکرائی۔

(جاری ہے)

دونوں سائیڈز کے درمیان یکطر فہ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ریڈنگ نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے پچھاڑ دیا جبکہ آخری میچ میں ویٹ فورڈ اور لیڈز یونائیٹڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں لیکن دوسرے ہاف میں لیڈز یونائیٹڈ کے اسٹرائیکرسکاٹ ووٹن نے اون گول سے اپنے ہی پاوٴں پر کلہاڑی چلائی اور مخالف ٹیم کو فتح دلا دی۔