ورلڈ ٹی 20، تجربات سے گریز پر دھونی تنقید کی زد میں، رائنا دفاع پر کمربستہ

کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ٹیم مومنٹم قائم کرنا ضروری ہوتا ہے، سریش رائنا کا دفاع

پیر 22 فروری 2016 13:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل تجربات سے گریز پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اعتراضات کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

ان پر سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں تینوں میچز میں ایک ہی الیون کے ساتھ میدان میں اترنے اور ہربھجن سنگھ کو موقع نہ دینے پر تنقید کی جارہی ہے تاہم سریش رائنا نے اپنے دوست اور کپتان کا دفاع شروع کردیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ٹیم مومنٹم قائم کرنا ضروری ہوتا ہے، آپ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، سری لنکا سے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ہم گھبرائے نہیں جس کا نتیجہ اگلے دو میچز میں اسی الیون سے کامیابی کی صورت میں بر آمد ہوا، ایشیا کپ میں بھی ہم تجربات سے گریز کرسکتے ہیں۔