پاکستان سپر لیگ ، مہنگی ترین ٹیمیں ”پٹ“ گئیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ، اسلا م آباد یونائیٹڈ فائنل کھیلیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 13:26

پاکستان سپر لیگ ، مہنگی ترین ٹیمیں ”پٹ“ گئیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ، ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ترین ٹیمیں ”پٹ“ گئیں، سستی ترین کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز اور اسلا م آباد یونائیٹڈ منگل کے روز فائنل کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر کی مہنگی ترین ٹیمیں کراچی کنگز ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، 24ملین ڈالر کے ساتھ دوسری مہنگی ترین ٹیم بننے والی لاہور قلندرز ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوئی ، 26ملین ڈالرز کیساتھ لیگ کی مہنگی ترین ٹیم بننے والی کراچی کنگز دوسرے پلے آف میں اسلا م آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوئی جبکہ 1.6ملین ڈالر ز میں فروخت ہونے والی شاہد آفرید ی کی پشاور زلمی تیسرے اور آخری پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈکے ہی ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کھیلنے سے محروم رہی۔

ایونٹ کا فائنل اب ٹورنامنٹ کی دونوں سستی فروخت ہونے والی ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ (1.5ملین ڈالرز) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (1.1ملین ڈالرز ) کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :