پاکستان سپر لیگ کا پہلا تاج کس کے سر سجے گا ،فیصلہ کل ہو گا

پیر 22 فروری 2016 13:26

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کا سب سے بڑا مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیمیں (آج)منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپہ سالار ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ میں 2میچز ہوئے دونوں میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا فائنل معرکہ (آج)منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپہ سالار ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ میں 2میچز ہوئے دونوں میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔

مصباح الیون کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچوں میں میدان مارا جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 مقابلے اپنے نام کئے اور صرف2 میچز میں شکست سے دو چار ہوئی۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں پہلے مرحلے میں دو بار آمنے سامنے ہوئیں۔ جس میں سرفراز الیون نے کلین سوئپ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرافراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں فائنل میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، افتتاحی ایڈیشن اپنے نام کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم بہت اچھی ہے،انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے،فائنل معرکے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کریں گے اور وونگ کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اتریں گے، دوسری جانب فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیابی سے جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال 23فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے مابین مقابلے سے 2دن قبل ہی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونا ہے ، جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے مخالفین کی جانب سے طرح طرح کی سازشیں کی گئیں تاہم پی ایس ایل اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا شروع کردہ کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :