مسلم لیگ (ن) عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے، حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی‘ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو

پیر 22 فروری 2016 13:23

مسلم لیگ (ن) عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے، حکومت کی ٹھوس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی‘ 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔ وہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے اور معاشی لحاظ سے مضبوط بنے گا۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی‘ 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔