ایل این جی کا پہلا کارگو مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا

پیر 22 فروری 2016 13:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) ایل این جی کا پہلا کارگو مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گا‘ ایل این جی کی درآمد کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں دو سے تین روپے کمی کا امکان ہے‘ حتمی اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایل این جی کی درآمد سے ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں آئندہ ماہ سے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد سے سی این جی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی کلو کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں کمی کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کا پہلا کارگو مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گا۔ ایل این جی درآمد کے باعث پنجاب اور سندھ بھر کے سی این جی سٹیشنز پورے ہفتے کھلے رہیں گے۔ دوسری طرف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں تیس فیصد فرق ہونا چاہئے۔ ماہرین کے مطابق اگر ایل این جی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہی تو آئندہ برس موسم سرما میں پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز بھی کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :