بہاولنگر ‘ منڈی مدرسہ کا نواحی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم
پیر 22 فروری 2016 13:19
بہاولنگر،منڈی مدرسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)محکمہ صحت کے افسران کی غفلت لاپرواہی اور عدم توجہی کی بنا پر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ چک صادق نگر کاBHU 24/7 میں بنیادی سہولیات کا فقدان ‘عرصہ دراز سے میڈیکل آفیسر ‘ڈسپنرسے محروم‘رہائشی کا لونی بھوت بنگلہ میں تبدیل‘غریب علاقہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ۔
تفصیل کے مطابق منڈی مدرسہ کے نواحی علاقہ چک صادق نگرکاBHU 24/7مسائلستان کا گڑھ بن گیا متعدد بار اعلی حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود بہتری کی کوئی کوشش نہ ہوسکی علاقہ مکینوں کی نشان دہی پر منڈی مدرسہ کے صحافیوں نے موقع پر جا کر تمام تر صورت حال کا جائزہ لیا تو وہاں پر موجود ٹیکنشین محمد ریاض نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ مذکور ہ ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کی سیٹ 2008 سے اور ڈسپنرکی سیٹ 3سال سے خالی پڑی ہے دیہاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر کوئی بھی ڈاکٹر کام کرنے کو تیا ر نہیں ہے یہاں پر تقریبا 40/50مریض علاج کے لیے آتے ہیں اور اب وزیر اعلی پنجاب کے ڈلیوری پروگرام شروع کرنے پر ڈلیوری کا بھی انتظام ہے اور عوام کی سہولت کے لیے 24گھنٹے عملہ موجود ہوتا ہے اور ما ہانہ 30/40 ڈلیوری کیس ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.