قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز کل سے ہوگا
پیر 22 فروری 2016 13:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے تعاون اور خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے 35 ویں ایڈیشن کے کوالیفائنگ راؤنڈ کل منگل سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گی۔
(جاری ہے)
پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچز پشاور جبکہ فائنل راؤنڈ کے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی راؤنڈ میں پنجاب وائٹس، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان میں سے ٹاپ دو ٹیمیں فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔
فائنل راؤنڈ 2 سے 12 مارچ تک لاہور میں منعقد ہو گا جس میں این بی پی، ایس ایس جی سی، آرمی، کسٹمز، پی او ایف، پی آئی اے، واپڈا، ریلویز، پولیس، پاکستان بورڈز، پنجاب کلرز، کے پی کے کلرز، سندھ کلرز، بلوچستان کلرز اور کوالیفائنگ راؤنڈ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.