سوشل میڈیا پر مشہور کمپنی کے ٹی بیگز سے متعلق ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 13:04

سوشل میڈیا پر مشہور کمپنی کے ٹی بیگز سے متعلق ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مشہور کمپنی کی گرین ٹی بیگز سے متعلق ایک ویڈیو خاصی مقبول ہو گئی جسے صارفین کی جانب سے متعدد مرتبہ شئیر کر کے کمپنی کی غفلت اور کوالٹی پر بے شمار سوالات بھی اُٹھائے گئے۔ ویڈیو میں مزکورہ کمپنی کی لیمن گرین ٹی بیگز میں سے ورمز نکلتے ہوئے دکھائی گئے تھے ، تاہم اس ویڈیو کے مقبول ہونے کے بعد یونی لیور نے اپنی کمپنی سے متعلق ایک آفیشل بیان جاری کیا ہے جس میں اس ویڈیو کے جھوٹ پر مبنی اور کمپنی کے خلاف پراپیگنڈہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقٍ وسطیٰ کی جانب سے کمپنی کے ٹی بیگز سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی۔ جسے مشرق وسطیٰ کے متعدد سوشل میڈیا چینلز پر بھی دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی چائے کی کمپنی کو ان کے معیار اور کوالٹی کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے، لہٰذا ٹی کمپنی ”لپٹن“ کی جانب سے یہ بات کنفرم کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

علاوہ ازیں دبئی میونسپلٹی کے فوڈ ہیلتھ انسپکشن ڈیپارٹمنٹ نے جبل علی میں موجود لپٹن فیکٹری کا دورہ کیا جہاں سے منا میں چائے کی سپلائی کی جاتی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اتھارٹی نے چائے کی کوالٹی اور اس کے بننے کے عمل میں معیار کو مدظ نظر رکھنے اور کوالٹی کا خیال رکھے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ اتھارٹی نے گرین ٹی کی تیاری کے دوران اس میں کسی قسم کے ورمز یا کوئی اور خرابی ہونے کی افواہوں کو بھی جھُٹلا دیا ہے۔

جسے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر بھی کیا۔ کمپنی سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم دیگر اتھارٹیز کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہماری کمپنی کا دورہ کر کے چائے کی تیاری کے عمل اور اس میں استعمال ہونے والے معیاری اجزا کا معائنہ اور اس کی توثیق کریں ۔

متعلقہ عنوان :