شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکور کرنے کا تحفہ مل گیا،ایشیا ء کپ کے سکواڈ میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 12:53

شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکور کرنے کا تحفہ مل گیا،ایشیا ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے با ز شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکور کرنے کا تحفہ مل گیا ، اوپنر کو ایشاء کپ ٹی ٹونٹی کیلئے بابر اعظم کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ،نوجوان مڈل آرڈر بلے باز اور اور فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے میڈیم فاسٹ باؤلر رومان رئیس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی کلائی پر گیند لگنے کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے جس پر چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بابر اعظم کی جگہ پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکور کرنے والے شرجیل خان اور رومان رئیس کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد سمیع یا عمر گل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔