ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باوٴلر رومان رئیس زخمی

شرجیل خان ،محمد سمیع کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

پیر 22 فروری 2016 12:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ایشاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باوٴلر رومان رئیس زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے میڈیم فاسٹ باوٴلر رومان رئیس اور مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کے زخمی ہونے کے باعث ایشیا ء کپ میں شرکت مشکو ک ہوگئی ہے جس پر سلیکٹر ز نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بابر اعظم کی جگہ پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکور کرنے والے شرجیل خان اور رومان رئیس کی جگہ فاسٹ باوٴلر محمد سمیع یا عمر گل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :