محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ افراد کی فہرست عدالت میں جمع کرادی

پیر 22 فروری 2016 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ افسرو ں و اہلکاروں اور سیاستدانوں کیخلاف درخواستوں پر کارروائی کا آغاز کردیا ،22دنوں میں 280مقدمات درج کرکے کرپٹ افراد کی فہرست عدالت میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے اپنے ہی محکمے سے کارروائی کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

22دنوں میں 280مقدمات درج کرکے کرپٹ افراد کی فہرست عدالت میں جمع کرادی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے اپنے ہی محکمے سے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نو ڈویژنز کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ آفیسر و اہلکاروں اور سیاستدانوں کیخلاف درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے بائیس دنوں میں 280مقدمات درج کرکے عدالت میں کرپٹ اہلکاروں کی فہرست جمع کرادی

متعلقہ عنوان :