لاہور : مقامی انجینئر نے کشش ثقل موجوں‌کی دریافت کی تحقیق چیلنج کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 12:47

لاہور : مقامی انجینئر نے کشش ثقل موجوں‌کی دریافت کی تحقیق چیلنج کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : لاہور کے ایک مقامی انجینئیر نے حال ہی میں کشش ثقل کی موجوں پر کی گئی تحقیق اور ان کیدریافت کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دے کر اس تحقیق کو چیلنج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجینئیر فرید اختر نے ایک مقامی اخبار کے ذریعے اپنی آواز صاحب اقتدار افراد تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اخبار میں دئے گئے اشتہار میں انجینئیر فرید اختر کا کہنا ہے کہ نیوٹن لاء آف گریویٹی اور حال ہی میں کشش ثقل کی موجوں پر کی گئی تحقیق مکمل طور پر غلط ہے۔

(جاری ہے)

فرید اختر نے دعویٰ کیا کہ زمین کی کشش کا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ سب محض ایک لیکچر میں ثابت کیا جس سکتا ہے۔ اشتہار کے آخر میں فرید اختر نے اپنا ایڈریس اور فون نمبر بھی فراہم کیا تا کہ ان سے رابطہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ثقلی امواج کی دریافت میں پاکستانی خاتون سائنسدان نرگس ماولوالہ اور پاکستان کے ایک قابلِ فخر نوجوان سائنسدان عمران خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس پر ان دونوں کو سراہا جا رہا ہے تاہم اب ایک پاکستای انجینئیر ہی کی جانب سے اس تحقیق کو چیلنج بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :