پشاور ، گھریلو ملازمہ پر تشددکرنے والا ڈاکٹرمقامی عدالت پیش

پیر 22 فروری 2016 12:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ملازمہ پر تشددکرنے والا ڈاکٹر مقامی عدالت میں پیش گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار ڈاکٹر کو تھانہ شاہ قبول سے پشاور کی مقامی عدالت پیش کیاگیا۔ نامزد ملزم اپنی گاڑی میں عدالت گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عدالت میں تشددکا شکار بچی عائشہ اور نامزد ملزم ڈاکٹرشکیل اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا۔ملازمہ کا تعلق صوابی سے ہے جو ڈاکٹر شکیل کے گھر 4ماہ سے ملازمہ ہے۔ بچی کے مطابق اسے ڈاکٹر نے تشددکا نشانہ بنایا اور بال کاٹ دیے، جو بعد میں میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوا ۔

متعلقہ عنوان :