کہوٹہ: نادرا کا انوکھا کارنامہ، ایک ہی شناختی کارڈ نمبر دو افراد کو جاری کر دیا

پیر 22 فروری 2016 12:46

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کہوٹہ میں نادرا نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے شہری عظمت محمود کا شناختی کارڈ نمبر سہیل شریف کو بھی جاری کر دیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہری عظمت محمود کا کہنا تھا کہ میرے شناختی کارڈ نمبر 37402.5408248.9 کی معیاد ختم ہوگئی تو میں نے نادرہ آفس کہوٹہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کا سمارٹ کارڈ بنے گا میں نے مبلغ 1500 روپے سمارٹ کارڈ کی فیس بھی جمع کرا دی جب میں شناختی کارڈ لینے نادرہ آفس کہوٹہ گیا تو پتہ چلا کہ نادرا نے سہیل شریف نامی شخص جو کلرسیداں کا رہائشی کو بھی میرا شناختی کارڈ نمبر جاری کیا ہوا ہے جس پر میرا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا جبکہ میرے پاس جو اصل شناختی کارڈ تھا وہ بھی جمع کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہری کا مزید کہنا تھا کہ اب میرے پاس صرف شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ہے۔ عظمت محمود نے بتایا کہ میں گزشتہ کئی ماہ سے راولپنڈی اسلام آباد میں شناختی کارڈ کیلئے دھکے کھا رہا ہوں لیکن میری کسی جگہ شنوائی نہیں ہو رہی۔ میں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہوں اب واپس جانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :