لاہور: رنگ روڈ پر لندن پلٹ شہری لٹ گیا

پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے لوٹ لئے

پیر 22 فروری 2016 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) لاہور رنگ روڈ پر لندن سے آنے والے ایک شخص کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 7 لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی چھینی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈسکہ کے رہائشی ظہیر صدیق لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ گھر جانے کے لیے جیسے ہی وہ رنگ روڈ پر پہنچے توپولیس وردیوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے روک لیا اور تلاشی دینے کا کہا۔ظہیر صدیق کی تھانے میں دی جانے والی درخو است کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے 7لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :