چاغی میں زیرزمین چھپائے گئے 19 دیسی ساختہ بم برآمد

پیر 22 فروری 2016 12:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء)بلوچستان کے علاقے چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئیزیر زمین چھپائے گئے19دیسی ساختہ بم برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی چاغی کے سرحدی علاقے کلی صمدمیں کی گئی،جہاں سیکیورٹی فورسز نے دوران کارروائی درجن سے زائد دیسی ساختہ بم برآمد کرلیے۔نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے زمین میں چھپائے گئے بم تخریب کاری میں استعمال کیے جانے تھے، کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔