کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران برہنہ شائق گراؤنڈ میں داخل ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 12:33

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران برہنہ شائق گراؤنڈ میں داخل ہوگیا

کرائسٹ چرچ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایک برہنہ شائق ہیگلے اوول سٹیڈیم میں داخل ہوگیا جسے سکیورٹی حکام نے قابو کرکے میدان سے باہر نکال دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایک برہنہ شائق اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا جسے سکیورٹی اہلکار قابو کرنے میں ناکام رہے اور وہ خود ہی میدان سے باہر چلا گیا جہاں پولیس نے اسے گرفتار کرکے میدان سے باہر نکالا ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اکثر کھیلوں کے مقابلوں کے دوران مقامی لوگ شرطیں لگا کر اس طرح کے ’ ایڈونچر‘ کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔