شاہد آفریدی کا سنچری بنانے والے شرجیل خان کو خراج تحسین

پیر 22 فروری 2016 12:27

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے سنچری بنانے والے شرجیل خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے آفریدی کہتے ہیں کہ آج کا دن شرجیل کا تھا جسے ہم سب مل کر منائیں گے ،ساتھ ہی انہوں نے شرجیل کی قومی ٹیم میں واپسی کا بھی عندیہ دے دیا اور کہا کہ شاندار پرفارمنس پر شرجیل کو تحفہ بھی شاندار ملے گا جبکہپاکستان سوپر لیگ میں پہلی سنچری بنانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان کا کہنا ہے سنچری سے ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے، شاہد آفریدی جب تحفہ دیں گے تو سب ہی کو معلوم ہوجائے گا،سنچری سے اعتماد ملا ہے۔

اوپنرشرجیل خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کے تحفے کا علم نہیں جب ملے گا تو سب ہی کو معلوم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف تھا کہ وہ سوپر لیگ کی پہلی سنچری اسکور کریں۔ شرجیل خان نے کہا کہ سنچری سے انہیں اعتماد ملا ہے اور یہی سنچری پاکستان ٹیم کے دروازے کی کنجی بھی بن سکتی ہے۔ دوسری جانب پی ایس ایل میں فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اور ڈین جونز سمیت سب کو اس جیت کا کریڈٹ دیتا ہوں۔ ہماری ٹیم کو وقت ضرور لگا لیکن اب ہم ایک مضبوط ٹیم بن چکے ہیں۔فائنل میں بھی اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :