ٹنڈوالٰہ یار:کالعدم تنظیم کے 6 افراد گرفتار ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 22 فروری 2016 12:27

ٹنڈو الہٰ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء)حساس ادارو ں نے ٹنڈولہٰ یار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 6 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹنڈ والہٰ یار کے علاقے پاک کالونی میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم 6 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کالعدم تنظیم نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے