ایشیا میں پاکستان چین سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

گزشتہ 5 سال کے دوران چین کی اسلحہ فروخت دوگنی ہوگئی ، رپو رٹ

پیر 22 فروری 2016 12:25

ایشیا میں پاکستان چین سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ایشیا میں پاکستان چین سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اورگزشتہ 5 برس کے دوران چین کی اسلحہ برآمدات دو گنا ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2011ء سے 2015 ء کے درمیان چینی اسلحے کی فروخت دوگنی ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے زیادہ تر اسلحہ ایشیائی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ جن میں پاکستان ، چین سے سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک ہے جو چین کی کل اسلحہ برآمدات کا 35 فیصد اسلحہ خریدتا ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش اور میانمار آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :