مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ
پیر 22 فروری 2016 12:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا.سیکیورٹی فورسز نے لاوٴڈ اسپیکر کے ذریعے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا جبکہ علاقے میں فورسز کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے.کرفیو کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کردیا.کرفیو کے دوران ایجنسی بھر کے تمام تعلیمی و تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں.پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ ایجنسی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کیا گیا.یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مہمند ایجنسی میں 2 مقامات پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے.مہمند ایجنسی میں حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہو کر شدت پسند تنظیم داعش کی حمایت والے عسکریت پسند گروہ جماعت الاحرار نے قبول کی تھی.واضح رہے کہ جماعت الاحرار میں طالبان کے مہمند ایجنسی کے شدت پسند شامل ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب اس کے تمام کمانڈرز اور عسکریت پسند سرحد پار افغانستان میں موجود ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.