جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ستائیس فروری کو طلب

اجلا س میں لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا

پیر 22 فروری 2016 12:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ستائیس فروری کو طلب کرلیا ہے ان ججز کو بائیس مارچ 2015ء تک ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا اب ان کو مستقل جج کے طور پر ان کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ان ججز میں جسٹس جیمز جونز ، جسٹس ظفر اللہ خاکوانی اور جسٹس محمود مرزا سمیت دیگر ججز شامل ہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ستائیس فروری کو ہوگا جس میں کمیشن کے دیگر ارکان بھی شریک ہونگے ۔ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :