ایل این جی کی درآمد، سی این جی کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلو کمی کا امکان

پیر 22 فروری 2016 12:10

ایل این جی کی درآمد، سی این جی کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلو کمی کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) سی این جی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، قطر سے ایل این جی کی درآمد شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی کلو کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قطر سے ایل این جی کا پہلا کارگو اگلے ماہ سے آنا شروع ہوگا جس کے بعد پاکستان میں سی این جی کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی کلو کمی کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں سی این جی سٹیشنز جو کہ سردیوں میں بند رہتے ہیں ، ایل این جی کی درآمد کے بعد آئندہ موسم سرما میں کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :