حلال فوڈ کے لئے بل منظور ہو چکا ، کوشش ہے کہ حلال فوڈ اتھارٹی جلد اپنا کام شروع کر دے، رانا تنویر حسین

پیر 22 فروری 2016 12:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے لئے حلال خوراک کے تصور پر عملدرآمد ہو رہا ہے پاکستان میں حلال فوڈ کے لئے بل منظور کیا جا چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حلال فوڈ کے لئے بل منظور ہو چکا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ حلال فوڈ اتھارٹی جلد اپنا کام شروع کر دے جبکہ ملک میں حلال کاسمیٹکس کو بھی یقینی بنایا جائے گا وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے لئے حلال خوراک کے تصور پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے کہ حلال خوراک انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے جبکہ دنیا بھر میں حلال خوراک کی طلب میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :