لاہور پولیس نے پتنگ بازوں‌کے خلاف کمر کس لی ، اطلاع پر فوری کارروائی کی جائے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 12:04

لاہور پولیس نے پتنگ بازوں‌کے خلاف کمر کس لی ، اطلاع پر فوری کارروائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کمر کس لی۔ تفصیلات کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او فراہم کردہ معلومات پر فوری عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹیموں کے ساتھ شہر بھر میں پتنگ بازی کو روکنے کے لیے بینرز لگوائے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ٹیموں کی اطلاع پر غازی آباد اور کاہنہ میں 2 پتنگ باز گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد پولیس نے بھی پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30 سے زائد افراد پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعدد شہریوں کو پتنگ بازی کے جُرم میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :