کراچی،اورنگی میں آپریشن ، بدنام زمانہ محفوظ اللہ عرف بھالو کا قریبی ساتھی گرفتار

پیر 22 فروری 2016 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے بدنام زمانہ ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کا قریب ساتھی گرفتار کرلیا۔ ویسٹ زون پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی پر خفیہ اطلاعت پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم بھالو کی ہلاکت کے بعد مفرور ہوگیا ، گرفتار ملزم پولیس موبائل پر دستی بم حملوں ، بھتہ خوری ، ڈکیتی سمیت میڈیا وینز پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :