کرم ایجنسی، شہید انوڈنڈ میں امریکی ڈرون حملہ،تین افراد ہلاک ‘ ایک زخمی

پیر 22 فروری 2016 11:24

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شہید انوڈنڈ میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ‘ ایک زخمی ہوگیا‘ ڈرون طیارے سے تین خالی مقامات پر چار میزائل فائر کئے گئے‘ زخمی شخص کو دوآبہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شہید انوڈنڈ میں علی الصبح امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور اہک زخمی ہوگیا۔

امریکی ڈرون طیارے سے تین خالی مقامات کو نشانہ بنا کر چار میزائل داغے گئے۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جبکہ زخمی شخص کو دوآبہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد کا عسکریت پسندوں سے تعلق بتایا جاتا ہے۔ علاقے میں ڈرون طیارے کی نچلی پروازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :