میں نے اور نواز شریف نے ملکر چیئرمین نیب کو تعینات کیا ہے ، وزیراعظم کے بیان نے نیب کو متنازع بنایا ، ڈاکٹر عاصم کا معاملہ عدالت میں ہے نیب کو الزامات ثابت کرنے ہونگے، نیب سے متعلق سندھ نے چند ماہ قبل جو کیا تھا اس پر سخت تنقید کی گئی تھی اب وہی بات پنجاب کہہ رہا ہے ، وزیراعظم کہتے ہیں مینڈیٹ ہمیں عوام دیتے ہیں اور ہٹاتا کوئی اور ہے ،میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے 1991میں جو اختیارات تھے آج وہ نہیں ہیں،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 21 فروری 2016 23:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے اور نواز شریف نے ملکر چیئرمین نیب کو تعینات کیا ہے ، وزیراعظم کے بیان نے نیب کو متنازع بنایا ، ڈاکٹر عاصم کا معاملہ عدالت میں ہے نیب کو الزامات ثابت کرنے ہونگے، نیب سے متعلق سندھ نے چند ماہ قبل جو کیا تھا اس پر سخت تنقید کی گئی تھی اب وہی بات پنجاب کہہ رہا ہے ، وزیراعظم کہتے ہیں مینڈیٹ ہمیں عوام دیتے ہیں اور ہٹاتا کوئی اور ہے ،میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے 1991میں جو اختیارات تھے آج وہ نہیں ہیں ۔
اتوار کو نجی ٹی وی کو دےئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اپنا احتساب کرنا چاہیئے اور احتساب میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر میں نے کہا اتھا کہ قوم سے معافی مانگتا ہوں ۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ مینڈیٹ ہمیں عوام دیتے ہیں اور ہٹاتا کوئی اور ہے ۔ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے 91میں جو اختیارات تھے آج وہ نہیں ہیں۔
میاں صاحب کو یہ بیانات دینے کی ضرورت کیوں پڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور نواز شریف نے ملکر چیئرمین نیب کو تعینات کیا ہے ۔ وزیراعظم کے بیان نے نیب کو متنازع بنایا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا معاملہ عدالت میں ہے نیب کو الزامات ثابت کرنے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق سندھ حکومت نے چند ماہ قبل جو کیا تھا اس پر سخت تنقید کی گئی اب وہی بات پنجاب کہہ رہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف کئی مقدمات بنائے گئے ان کے خلاف ن لیگ اور مشرف دور میں بھی تحقیقات ہوئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سنا ہے زرداری صاحب کا کنسٹرکشن کا بہت بڑا کاروبار ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.