ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج ،سمجھوتہ ایکسپریس کی (کل )بھارت روانگی منسوخ ،بھارتی حکام نے خط لکھ کراحتجاج کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پر منسوخ کر نے کی درخواست کی تھی،ریلوے حکام

اتوار 21 فروری 2016 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21فروری۔2016ء) پاکستان نے بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے باعث دوستی بس کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس کی (کل ) پیر کو روانگی منسوخ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے باعث بھارت کی درخواست پر سمجھوتہ ایکسپریس (کل) پیر کو بھارت نہیں جائے گی ۔بھارتی حکام نے خط لکھا ہے کہ ہریانہ میں احتجاج کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پر منسوخ کر دی جائے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس پیر اور جمعرات کو چلتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :